لاہور (پی این آئی) سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں کل اسلام آباد جا رہا ہے جہاں میری کی گرفتاری کے بہت زیاد امکانات ہیں۔میرے پاس تمام کیسز میں ضمانتیں ہیں لیکن حالات ایسے ہیں کہ وہ مجھے دوبارہ گرفتار کر سکتے ہیں،میں لوگوں کو پرامن رہنے کی تاکید کرتا ہوں کیونکہ اگر آپ پرتشدد احتجاج کرتے ہیں تو انہیں دوبارہ کریک ڈان کرنے کا جواز ملے گا، ہمیں ہمیشہ پرامن احتجاج کرنا ہے۔
عمران خان نے کہا ہے کہ میری کی فوج سے کوئی لڑائی نہیں ہے، میں صرف اتنا چاہتا ہوں کہ انتخابات ہوں لیکن میں نے سنا ہے کہ دوسری طرف سے اختلافات ہیں، بظاہر ان میں میرے خلاف کچھ ہے لیکن میں نہیں جانتا کہ وہ کیا ہے، وہ بہتر جانتے ہوں گے، وہ بہتر بتاسکتے ہوں گے، میں نے جب بھی فوج پر تنقید کی، اسی طرح میں اپنے بچوں پر بھی تنقید کرتا ہوں، میں کبھی نہیں چاہوں گا کہ ہماری فوج کمزور ہو۔انھوں نے کہا ہے کہ لاہور کور کمانڈر ہاس پر حملہ تحریک انصاف کے خلاف سازش ہے، ہم پر الزام لگا رہے ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیج کہاں ہے؟ گھر کے اندر پہلے سے ہی لوگ موجود تھے، یہ ہمارے خلاف سازش کے سوا کچھ نہیں ہے۔عمران خان نے کہا کہ حکومت پر پنجاب اسمبلی کے انتخابات کرانے کے سپریم کورٹ کے حکم کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہی ہے ، وہ الیکشن ہارنے کے خوف سے ایسا کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب بھی قانون توڑا جاتا ہے، طاقتور جو چاہے کر سکتا ہے، نظریہ ضرورت پر عمل کیا جاتا ہے اور طاقتور اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ یہ نظریہ کام کرتا ہے۔ کمزوروں کو قانون کی ضرورت ہے، طاقتور کو نہیں اور اسے لیول پلیئنگ فیلڈ کہا جاتا ہے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں