پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے اسد قیصر کا اہم بیان آگیا

اسلام آباد ( پی این آئی) پاکستان تحریک اںصاف کے رہنما اسد قیصر نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں پر کہا ہے کہ غلط سب ٹائٹل لگا کر لوگوں کو گمراہ نہ کریں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو شئیر کرتے ہوئے ردعمل دیا جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ اسد قیصر پی ٹی آئی اور خیرباد کہہ چکے ہیں اور یہ ان کی الوداعی تقریر ہے۔اسد قیصر نے کہا کہ غلط سب ٹائٹل لگا کر لوگوں کو گمراہ نہ کریں۔ میں نے یہ نہیں کہا کہ جو کاغذ میں لہرا رہا تھا بلکہ میں نے کہا جس کاغذ سے میں استعفی دینے والا بیان پڑھ رہا تھا اس بیان کو پارٹی لیڈرشپ کی مشاورت سے تحریر کیا۔اسد قیصر نے مزید کہا کہ سائفر ایک حقیقت ہے جس کی تصدیق نیشنل سیکورٹی کونسل اپنے مشترکہ پریس ریلیز میں کر چکی ہے۔چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو ہونے والے واقعات کے بعد چاروں صوبوں سے تحریک انصاف کے رہنما پارٹی چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی عثمان ترکئی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہم پہلے مسلم لیگی تھے، اس کے بعد بھٹو شہید کیساتھ تھے،بعد میں ہم پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے، عمران خان کے ساتھ انصاف کی باتیں کرنے کی وجہ سے شامل ہوئے تھے، مجھے پی ٹی آئی میں ہونے کے باوجود نظر انداز کیا گیا۔

پرویز خٹک نے مجھے آگے آنے نہیں دیا اور ہمارے خلاف صوبائی سطح پر سازش کی گئی۔انہوں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا اور کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتا ہوں، پی ٹی آئی کے ساتھ اب آگے نہیں چلیں گے، عدالت نے ہمیں بحال بھی کیا تو پی ٹی ائی کی سیٹوں پرنہیں بیٹھوں گا۔عثمان ترکئی نے کہاکہ عمران خان اور ان کی پارٹی نے دہشت گردی کی، کرنل شیر خان شہید سے یکجہتی میں ہم نے احتجاج کیا تھا، مشورے کے بعد فیصلہ کروں گا کہ کس پارٹی میں جانا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ مجھے اطلاع ہے شہرام ترکئی پی پی پی میں شمولیت کیلئے بھاگ دوڑکررہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں