چوہدری برادران متحد ہوگئے، چوہدری شجاعت حسین کےبھائی کی گھر واپسی پر مبارکباد

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ (ق) امریکہ کے صدر میاں ذاکر نسیم نے چوہدری وجاہت حسین کی مسلم لیگ ق میں واپسی پر مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے ایک بیان میں میاں ذاکر نسیم نے کہا کہ چوہدری وجاہت حسین کی گھر واپسی ہوئی ہے، ان کی ق لیگ میں واپسی سے پارٹی کو مزید تقویت ملے گی۔

یہ اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ چوہدری خاندان چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں متحد اور پاکستان کی سیاست کا لازمی جزو ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ق) پاک فوج اور ملکی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اداروں پر حملوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔خیال رہے کہ چوہدری شجاعت حسین کے بھائی چوہدری وجاہت حسین نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے راہیں جدا کر لیں۔ اس حوالے سے ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق رہاہے اور نہ ہی واسطہ ہے ، ان کی راہیں مسلم لیگ سے کبھی جدا نہیں ہوئیں۔ پوراپاکستان9مئی کے واقعات کی مذمت کر رہاہے اور میں بھی اس کی شدید مذمت کرتاہوں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ پرویز الہٰی کو مشورہ دیں گے کہ گھر واپس آئیں ، سارے اکٹھے ہو کر چلیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close