سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے کس سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرلی؟ اہم خبر آگئی

لاہور(پی این آئی)پنجاب اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر دوست مزاری نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کر لی۔ دوست مزاری اور مریم نواز کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ۔ اس ملاقات میں دوست مزاری نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

دوست محمد مزاری نے ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے ملاقات کی اور پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر مریم نواز نے دوست محمد مزاری کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ان کی شمولیت سے جنوبی پنجاب میں ن لیگ مزید مضبوط ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close