چوہدری پرویزالٰہی اچانک کہاں چلےگئے؟ پارٹی سے بھی رابطہ منقطع ہوگیا

لاہور(پی این آئی) سابق وزیراعلیٰ پنجاب و پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویزالٰہی گزشتہ رات خاموشی سےگھر سے چلے گئے۔

گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت سے ملاقات کی تھی۔جب وزیراعظم چوہدری شجاعت کے گھر گئے تو پرویزالٰہی گھر سے چلے گئے۔پرویزالٰہی سے گزشتہ رات سے رابطہ نہیں ہورہا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیض اللہ کموکا نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیض اللہ کموکا کہناتھا کہ اپنے شہر کی بھرپورطریقے سے آئینی فورم پر نمائندگی کی،ان کاکہناتھا کہ سیاسی جدوجہد پرامن طریقے سے ہونی چاہئے،سیاسی جدوجہد میں تشدد نہیں ہونا چاہئے،9 مئی کا سانحہ ملک کی تاریخ میں سیاہ دن ہے،اپنے ملک کے اثاثے کو نقصان پہنچانے کا سوچ بھی نہیں سکتا،ان کاکہناتھا کہ ابھی میں نے فیصلہ کرنا ہے کہ سیاست کرنی ہے یا نہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close