محکمہ ایکسائز نے سابق وزیراعظم عمران خان کو لگژری ٹیکس نوٹس بھجوا دیا

اسلام آباد (پی این آئی)محکمہ ایکسائز نے سابق وزیراعظم عمران خان کو لگژری ٹیکس کا نوٹس بھجوا دیا۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے مطابق عمران خان کو 14 لاکھ 40 ہزار روپے کا ٹیکس بھجوایا گیا ہے، پہلے آخری تاریخ 12 مئی تھی تاہم اب آج آخری تاریخ کا نوٹس بھجوایا گیا تھا۔ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا یہ گھر پرانا تھا جس کو گرا کر نیا تعمیر کیا گیا اس لیے گزشتہ ماہ اس کا ریکارڈ طلب کیا تھا۔خیال رہے کہ لگژری ٹیکس جمع کروانے کی آج آخری تاریخ ہے اور جمع نہ کروانے کی صورت میں قانون کے تحت دوسرا نوٹس جاری کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close