یا اللہ خیر، پاکستان میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان کے مختلف شہروں اور گلگت میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پشاور اور سوات سمیت گردو نواح کے علاقوں میں محسوس کیے گئے ہیں۔۔۔۔ مقامی میڈیا کے مطابق لوئر دیر اور اطراف کے علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ گلگت کے علاقے غذر اور گردو نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔۔۔۔۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close