شیریں مزاری کی رہائی کا حکم جاری، لیکن عدالت نے شرط عائد کر دی

راولپنڈی (پی این آئی)آج پیر کی صبح لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کو رہا کرنےکا حکم جاری کر دیا ۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں شیریں مزاری کی نظربندی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔۔۔۔۔تاہم عدالت عالیہ نے شیریں مزاری کو رہا کرنےکا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ شیریں مزاری ڈپٹی کمشنر کو بیان حلفی دیں کہ وہ آئندہ ایسی سرگرمی میں شامل نہیں ہوں گی۔۔۔۔

یہ بات اہم ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایسی ہی شرط پی ٹی آئی کے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی رہائی کے حکم کے ساتھ بھی عائد کی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close