اس وقت خان صاحب کو صرف اپنی اور اپنی بیوی کی پڑی ہوئی ہے،عمران خان کو اندر سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کی سینئر رہنما شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ‏افسوس ہوا عمران خان نے ان کی والدہ کی گرفتاری کے پانچ چھ دن بعد جاکر کوئی بیان دیا اور ان کا نام لیا۔۔۔ ٹی وی پروگرام میں ایمان مزاری کا کہنا تھا کہ اس وقت خان صاحب کو صرف اپنی اور اپنی بیوی کی پڑی ہوئی ہے۔۔۔۔

یہ بات اہم ہے کہ 17مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر شیریں مزاری کو رہا کردیا گیا تھا تاہم پنجاب پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کر لیا تھا ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close