راولپنڈی (پی این آئی) پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں ضبط کیے گئے برطانیہ سے 190 ملین پاؤنڈ کی پاکستان منتقلی کے کیس میں تحقیقات کے لیے سابق وزیراعظم ، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے دو انتہائی قریبی ساتھیوں شہزاد اکبر اور زلفی بخاری کو آج نیب نے طلب کر لیا ہے۔۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے شہزاد اکبر کو نیب کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹس میں کہا گیا تھا کہ نیب راولپنڈی کے سامنے پیش ہوکر انکوائری میں جواب ریکارڈ کرائیں۔۔۔۔۔
بتایا گیا ہے کہ نیب راولپنڈی کی جانب سے شہزاد اکبر کو کال اپ نوٹس جاری کیا گیا، نیب نے شہزاد اکبر کو آج دن ساڑھے11بجے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ نوٹس کے متن کے مطابق عدم پیشی پر نیب شہزاد اکبر کے خلاف قانونی کارروائی کرے گا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں