جناح ہاؤس پر حملے میں ملوث ایک اہم حملہ آور کی شناخت ہو گئی میاں فاروق ریلی کے ساتھ جناح ہاؤس گیا، حکومت کو للکارتا رہا

لاہور( آئی این پی)جناح ہائوس لاہور پر حملے میں ملوث ایک اہم حملہ آور کی شناخت ہوگئی۔پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آور میاں فاروق نذیر نامی ڈویلپرلاہور کینٹ کا رہائشی ہے ،9 مئی کو میاں فاروق ریلی کے ساتھ جناح ہاؤس گیا ، میاں فاروق تمام تر سانحہ کی ویڈیوز اپنے موبائل سے بناتا رہا ۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے تمام اہم ویڈیوز حاصل کرلیں ، ویڈیوز میں شر پسند میاں فاروق حکومت کو للکارتا رہا ،ویڈیوز میں وہ لوگوں کو آگ لگانے کا بھی کہتا ہوا سنائی دے رہا ہے۔ میاں فاروق کی گرفتاری کا ٹاسک تمام پولیس چھاپہ مار ٹیموں کو دے دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close