شر پسندوں کی جانب سے جناح ہائوس میں بھارتی فلم کا ڈائیلاگ ’’گھر میں گھس کر ماریں گے‘‘ دہرایا گیا

لاہور( آئی این پی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد جناح ہائوس پر حملے کے حوالے سے اب تک کی سامنے نہ آنے والی ویڈیوز میں شرپسندوں کی شرمناک گفتگواور ناقابل تردیدمناظر منظر عام پر آگئے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ویڈیومیں سنا جاسکتا ہے کہ کیسے بیباکی سے بھارتی فلم کا ڈائیلاگ گھر میں گھس کرماریں گے دہرایا گیا، آگ لگانے کے مناظر ثابت کر رہے ہیں کہ شرپسند پوری تیاری سے آئے تھے۔

ویڈیو میں جناح ہائوس میں لائٹرکے فیول سے لکڑی کے اسٹینڈ اور صوفہ سیٹ کو آگ میں پھینک کرمزید بھڑکانے کو واضح طورپردیکھا جاسکتا ہے۔جناح ہاس میں ہم لے کے رہیں گے آزادی کے نعرے بھی لگائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close