عمران خان کو ملک دشمن، پاکستان مخالف عالمی قوتوں کا ایجنٹ قرار دے دیا گیا

لاہور( آئی این پی)وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے 9مئی کے واقعات سے عمران خان کا ملک دشمن چہرہ بے نقاب ہوگیا ،عمران خان ملک دشمن اور پاکستان مخالف عالمی قوتوں کا ایجنٹ ہے ۔مریدکے میں نیشنل اسکلز یونیورسٹی اسلام آباد کا مریدکے کیمپس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو عوام سیاست سے مائنس کرچکے وہ کس منہ سے کہہ رہے ہیں کہ وہ مائنس ہونے کو تیار ہیں ،اس نے اور اس کے ساتھیوں نے جو تاریخی لوٹ مار کی اس کا بھی اسے حساب دینا ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close