پاک فضائیہ کا ایم ایم عالم کو خراج عقیدت، خصوصی پرومو جاری کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی)اپنے غازیوں اور شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پاک فضائیہ نے 1965کی جنگ کے ہیرو ایئر کموڈور محمد محمود عالم (مرحوم)کا خصوصی پرومو جاری کردیا،پاک فضائیہ کے ائیرکموڈورمحمدمحمودعالم نے 1965کی جنگ کے دوران ایک منٹ میں ہندوستانی فضائیہ کے 5 جیٹ طیاروں کو مار گرانے کا شاندار کارنامہ انجام دیا،جبکہ 11روزہ جنگ میں کل 9بھارتی طیاروں کو نیست و نابود کیا، اور یہ ایک ایسا ریکارڈ جو آج تک ناقابل شکست ہے،

یاد رہے کہ ایم ایم عالم جن کی عرفیت Little Dragonتھی 6جولائی 1935کو کلکتہ جو اس وقت برطانوی انڈیا کا حصہ تھا کے ایک تعلیم یافتہ خاندان میں پیدا ہوئے۔ عالم پانچ بھائیوں اور چھ بہنوں میں سب سے بڑے تھے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close