جے یو آئی علما کا اعلیٰ سطح وفد زمان پارک پہنچ گیا

لاہور(پی این آئی) جے یو آئی علما کا اعلیٰ سطح وفد زمان پارک پہنچ گیا۔۔ جمعیت علمائے اسلام کے اعلیٰ سطح کےوفد نےمولانا خان محمد شیرانی کی قیادت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی۔

جے یو آئی پاکستان کے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں چیئرمین تحریک انصاف کے ہائیکورٹ کے احاطے سے رینجرز کے ذریعے اغوا اور 9 مئی کو ملک بھر میں پرامن احتجاج کو پرتشدد بنانے اور جلاؤ گھیراؤ کے ساتھ نہتے پاکستانیوں کو گولیوں کا نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی گئی، ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف اور اتحادیوں کیخلاف جبر و فسطائیت کے جاری بدترین سلسلے کی بھی شدید مذمت کی گئی۔جے یو آئی پاکستان نے 9 مئی کے کو جلاؤ گھیراؤ سے املاک کو نقصان پہنچانے، 25 نہتے پاکستانیوں کو شہید 700 سے زائد کو زخمی کرنے والوں کو کٹہرے میں لانے کیلئے جامع تحقیقات کی ضرورت پر زور دیا اور پی ٹی آئی کے خلاف ملک بھر میں جاری غیرقانونی کریک ڈاؤن کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close