خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان

پشاور(پی این آئی ) خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان۔۔ خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔ تمام پرائمری سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31 اگست تک ہوں گی۔

میدانی علاقوں کے مڈل، ہائی و ہائر سیکنڈری اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 15 جون سے 31 اگست تک ہوں گی۔ تعطیلات کا باضابطہ اعلامیہ رواں ہفتے جاری کیا جائے گا۔دوسری جانب، آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے ملک بھر کے نجی سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 15 جون سے 15 اگست سے کرانے کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close