عمران خان نے اب بھی اپنی جان کو خطرہ ہونے کا دعویٰ کردیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میری گرفتاری پر ہونے والے ردِعمل کو پارٹی ختم کرنے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھاکہ میری جان کو اب بھی خطرہ ہے کیونکہ مخالفین کو پتا ہے کہ مجھے گرفتار کرنے پر بھی الیکشن میں ہرا نہیں سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ میری گرفتاری پر ہونے والے ردِعمل کو پارٹی ختم کرنے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ خواتین اور سینیئر قیادت سمیت پارٹی کے 10 ہزار سے زائد کارکن زیرِ حراست ہیں جن کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلانے کی بات ہو رہی ہے۔ایک سوال پر عمران خان نے کہا کہ پاک فوج نے دہشتگردی کے خلاف عظیم قربانیاں دیں، مضبوط فوج پاکستان کیلئے ضروری ہے لیکن آج تک سمجھ نہیں آیا کہ جنرل (ر) باجوہ کو مجھ سے کیا مسئلہ ہوا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ہی ختم کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close