شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری، عمران خان پر پھٹ پڑیں

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی سینیئر رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے کہا ہے کہ عمران خان کو اپنے کارکنوں اور پارٹی رہنماؤں کی کوئی فکر نہیں ہے ، انہیں بس اپنی اور اپنی اہلیہ کی فکر ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایمان مزاری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی اپنے کارکنان اور رہنماؤں کی گرفتاری پر عدم دلچسپی اور بے فکری پر حیرت حیرت ہے ، میری والدہ شیریں مزاری نے تحریک انصاف کے لیے بڑی جدوجہد کی اور اپنا وقت دیا لیکن جب وہ گرفتار ہوئیں تو قیادت نے ان کا ساتھ نہیں دیا، والدہ کی گرفتاری کے پانچ یا چھ دن بعد عمران خان نے گرفتاری کے خلاف میری والدہ کے حق میں بیان دیا۔ اس وقت عمران خان کو صرف اپنی اور اپنی اہلیہ کی پڑی ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close