پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے رہنما نے بھی پارٹی چھوڑ دی

ملتان (پی این آئی) پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے رہنما نے بھی پارٹی چھوڑ دی۔۔ ملتان سے تحریک انصاف یوتھ ونگ کے رہنما راؤ یاسر نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔

پی ٹی آئی یوتھ ونگ رہنما راؤ یاسر کا کہنا تھا کہ 9 مئی تاریخ کے سیاہ دنوں میں لکھا جائےگا، ان واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حقیقی تحریک انصاف اگر نہیں ہے تو ہم تحریک انصاف کو چھوڑتے ہیں، کارکنان جیلوں میں بے یارو مدد گار ہیں، ہم کسی کے دباؤ میں آ کر پارٹی نہیں چھوڑ رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close