عمران خان کی لیک آڈیو پر ریحام خان کا ردِعمل بھی آگیا، سوال پوچھ لیا

نیویارک (پی این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان کی امریکی کانگریس کی خاتون رکن کے ساتھ گفتگو کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آنے پر ان کی سابقہ اہلیہ اور سماجی کارکن ریحام خان نے طنزیہ ردعمل دیتے ہوئے سوال کیا کہ کس دنیا کی بات کر رہے ہیں؟

گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی امریکی کانگریس کی خاتون رکن میکسین مور واٹرز کے ساتھ مبینہ آڈیو لیک سامنے آئی تھی۔عمران خان نے گفتگو میں تحریک عدم اعتمادکا سارا ملبہ سابق آرمی چیف پر ڈال دیا اور کہا کہ پاکستان تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے۔ اس مبینہ آڈیو لیک کو آصف محمود نامی ٹوئٹر صارف نے شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ امریکی سازش سائفر کیا ہم غلام کے بعد پیش ہے ہماری مدد کرو ۔ صارف کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے ریحام خان نے طنزیہ سوال کیا کہ گزشتہ 17 سالوں کی بہترین معاشی کارکردگی؟ پہلے کبھی کسی سیاسی جماعت پر ظلم نہیں ہوا؟ یہ آپ کس دنیا کی بات کررہے ہیں؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close