عمران خان کے پیچھے جو ہاتھ تھا اب وہ ہٹ گیا ہے، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی عمران خان سے متعلق بڑی پیشنگوئی

کراچی (پی این آئی) سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے مستقبل سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ دیکھیں گے پی ٹی آئی کے دیگر رہنما عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیں گے۔

ایم کیو ایم رہنما کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے پیچھے جو ہاتھ تھا اب وہ ہٹ گیا ہے، سب کو پتہ چل گیا ہے کہ یہ بیرونی سازش تھی۔ پی ٹی آئی کے کارکنان بہکاوے میں آ گئے اور سازش کا شکار بن گئے۔ 9 مئی کو جو واقعات ہوئے سوچیں تو خوف آتا ہے، جناح ہاؤس سمیت تنصیبات کو جلایا گیا ، ہزاروں موٹر سائیکلیں نذرآتش کر دی گئیں۔ انہوں نے شہریوں کو روز گار کی فراہمی سے متعلق کہا کہ بطور گورنر جو ہو سکا وہ کروں گا، لوگوں کو روزگار فراہم کرنا آسان نہیں۔ لوگ بڑی مشکل سے گھر چلانے کیلئے نوکری تلاش کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close