لاہور (پی این آئی) تحریک انصاف نے سانحہ 9 مئی کی مذمت کرنے والی ڈپٹی سیکرٹری جنرل پلوشہ عباسی کو عہدے سے ہٹا دیا اور بتایا کہ پارٹی اجلاسوں میں عدم شرکت پر انہیں برطرف کیا گیا، خاتون رہنما کا کہنا ہے کہ قانون کا ساتھ دوں گی۔
تحریک انصاف نے خواتین ونگ کی ڈپٹی جنرل سیکرٹری کو عہدے سے ہٹا دیا، تحریک انصاف کے سرکلر کے مطابق ان کو ویمن ونگ کے اجلاسوں میں شرکت نہ کرنے کے سبب عہدے سے ہٹایا گیا۔پلوشہ عباسی کا کہنا ہے کہ وہ لیگل ٹیم سے مشاورت کے بعد تمام ثبوت منظر عام پر لائیں گی اور انکشافات کریں گی کہ 9 مئی واقعات کی کیسے پلاننگ کی گئی۔ اس سے قبل انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں سانحہ 9 مئی کی مذمت کی تھی، ان کا کہنا تھاکہ ویمن ونگ کی اس شرمناک حرکت کی پُرزورمذمت کرتی ہوں اوراُمیدکرتی ہوں کہ خان صاحب اس سارےواقعے کانوٹس خود لیں گے کہ کیسے چیزوں کا منفی استعمال کیا گیا۔ قانون کابھرپورساتھ دونگی اوراپنی لیگل ٹیم سےبات چیت کےبعدچنددن میں تمام ثبوتوں کےساتھ پریس کانفرنس میں باقی انکشافات کرونگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں