چیف جسٹس کی اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز سے ملاقات کے بعد جسٹس قاضی فائزعیسیٰ سے ملنے کیلئے بھی ججز پہنچ گئے، کیا بات چیت ہوئی؟

اسلام آباد (پی این آئی) سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 جج حضرات نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ کی نئی عمارت میں منتقلی سے متعلق بات چیت ہوئی۔

ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی جو خوشگوار ماحول میں ہوئی، جسٹس فائز عیسیٰ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی چائے اور کافی سے تواضح کی۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ججز کی ملاقات میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق شریک نہیں ہوئے۔یاد رہے کہ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سے بھی اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج حضرات نے گذشتہ روز ملاقات کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close