پی ٹی آئی کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری، ایک اور اہم سیاسی شخصیت نے عمران خان سے راہیں جدا کرلیں

پشاور (پی این آئی) پی ٹی آئی کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری۔۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی عثمان ترکئی نے پارٹی چھوڑنے کااعلان کردیا۔ عثمان ترکئی کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات افسوسناک ہیں۔

اس دن شہداء کی یاد گاروں کی بے حرمتی کی گئی ، میرا تعلق کیپٹن کرنل شیر خان کے گاؤں سے ہے ، ہم نے کرنل شیر خان کے حق میں ریلی بھی نکالی ہے، جو کچھ 9 مئی کو ہوا اس کے بعد تحریک انصاف کے ساتھ نہیں چل سکتا اس لیے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ کسی دوسری جماعت میں شمولیت سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ فی الحال صرف یہ فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ انتخابات پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر نہیں لڑوں گا ، کسی دوسری جماعت میں شمولیت کے حوالے سے فیصلہ ساتھیوں کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close