زمان پارک میں عمران خان کی سیکورٹی ڈبل کر دی گئی، کنٹرول کس نے سنبھال لیا

لاہور(پی این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی رہائشگاہ کے اطراف میں سکیورٹی بڑھا دی گئی۔ایس پی سول لائنز حسن جاوید بھٹی نے گزشتہ روز زمان پارک کا دورہ کیا اور عمران خان کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو ہدایات دیں۔زمان پارک میں عمران خان کی سکیورٹی پر پہلے 106 اہلکار تعینات تھے تاہم ایس پی سول لائنز کے مطابق اب سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کی تعداد بڑھا کر 200 کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے گھر زمان پارک کے راستے کھول دیئے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close