گھر میں گھس کر ماریں گے‘ جناح ہاؤس جلانے والے شر پسندوں کی شرمناک گفتگو منظرعام پر آ گئی

اسلام آباد (پی این ا ٓئی )لاہور میں جناح ہاؤس میں اب تک کی سامنے نہ آنے والی وڈیو کے ہوشربا مناظر اور شر پسندوں کی شرمناک گفتگو منظر عام پر آ گئی،بغض و عناد میں سیاسی جماعت کے شر پسندوں کے شرمناک جملوں نے بھارت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق ویڈیو میں سُنا جا سکتا ہے کہ کیسے بے حیائی اور بے باکی سے بھارتی مووی کا ڈائیلاگ دہرایا جا رہا ہے کہ ’ گھر میں گھس کر ماریں گے‘آ

گ لگانے کے مناظر ثابت کر رہے ہیں کہ کیسے بھرپور تیاری کے ساتھ سیاسی شر پسندوں نے ایک منظم طریقے سے جناح ہاؤس کو آگ لگائی،جناح ہاؤس میں لائیٹر کے پیٹرول سے لکڑی کے سٹینڈ کو آگ لگانے اور صوفہ سیٹس کو آگ میں پھینک کر مزید بھڑکانے کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ خواجہ آصف پاکستان سے آزادی کے طلبگار ضمیر فروشوں نے جناح ہاؤس میں شر پسندی کرتے ہُوئے ’ہم لے کے رہیں گے آزادی‘ کے نعرے لگا کر دشمن کو بھی خوش کیاشرپسند اپنے بغض،

عناد اور سیاسی شدت پسندی میں سب کچھ بھول گئے وُہ یہ بھی بھول گئے اس گھناؤنے جرم کے بعد وہ قانون کی گرفت سےنہیں بچ سکیں گے،یہ نا قابل تردید مناظر عوام نے اپنی آنکھوں سے۹ مئی کوبھی دیکھے تھے اور اب بھی دیکھ رہے ہیں،کوئی بھی من گھڑت پروپیگنڈا نہ سچ کو جھٹلا سکتا ہے اور نہ ہی حقائق کو چھپا سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close