عمران خان کا 23 مئی کو نیب تحقیقات میں پیشی کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا

لاہور(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے 19 کروڑ پانڈز کی غیر قانونی منتقلی سے متعلق کیس میں 23 مئی کو نیب تحقیقات میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا۔سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے خلاف 190 ملین پانڈ برطانوی کرائم ایجنسی تحقیقات کیس میں دوسرے نیب نوٹس کا جواب دے دیا، عمران خان کے وکیل علی اعجاز بٹر نے نیب کو خط لکھا ہے۔خط کے متن کے مطابق عمران خان 23 مئی کو صبح گیارہ بجے پیشی کیلئے نیب راولپنڈی پہنچیں گے، عمران خان نیب کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن کے سامنے پیش ہوں گے۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں