پی ٹی آئی چھوڑنے والے 2سابق اراکین اسمبلی کا پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ

صوابی (پی این آئی) تحریک انصاف کے دو سابق رکن قومی اسمبلی نے کپتان کا ساتھ چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق صوابی کے ترکئی خاندان میں سیاسی اختلافات جنم لینے کے بعد سابق رکن قومی اسمبلی عثمان ترکئی اور بلند ترکئی نے تحریک انصاف سے راہیں جدا کرتے ہوئے پیپلز پارٹی میں جانے کا فیصلہ کیا ہے ۔دونوں رہنماں نے اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی اور انہیں جلد پیپلز پارٹی میں شمولیت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close