ملک سے باہر جانے کی پیشکش پر عمران خان نے اپنا فیصلہ سنا دیا

لاہور(پی این آئی) عمران خان کا کہنا ہے کہ میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے، میں یہیں رہوں گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ہفتے کے روز پریس کانفرنس میں ان کے بیرون ملک جانے کی قیاس آرائیوں کے حوالے سے ردعمل دیا گیا۔

 

 

 

عمران خان نے کہا کہ نواز شریف اور زرداری پر جب مشکل آتی ہے یہ دم دبا کر باہر بھاگ جاتے ہیں کیونکہ بیرون ملک ان کی اربوں ڈالرز کی جائیدادیں ہیں، مجھے کہا جارہا ہے کہ اگر آپکو اس ملک سے جانے کا کہا جائے تو چلے جائیں گے؟ میں کیوں باہر جاوں گا؟ میرا تو جینا مرنا پاکستان میں ہے، اپنی جائیداد فروخت کرکے پاکستان لایا، میں نے یہیں رہنا ہے پاکستان میرا گھر ہے۔جن لوگوں کو مستقبل پاکستان میں ہے وہ لوگ تو اپنی تباہی دیکھ رہے ہیں۔9 مئی واقعات کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ یہ بھی ایک پروپیگنڈا کیا گیا کہ عمران خان نے مذمت نہیں کی، جبکہ میں جیل میں بند تھا وہاں سے سپریم کورٹ لایا گیا تو جج کے سامنے واضح الفاظ میں کہا کہ میں ہر طرح کے انتشار کے خلاف ہوں اور اسکی مذمت کی۔ ہمیں صرف اپنی عدلیہ سے انصاف کی امید ہے لیکن اس پر بھی حملے کیے جا رہے ہیں سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود پنجاب میں الیکشن نہیں کروائے گئے اس کا مطلب ہے کہ ملک آئین سے ہٹ چکا ہے اور حکومت کے ان اقدامات کی وجہ سے ملک کو شدید نقصانات ہورہے ہیں معیشت تباہ ہوچکی ہے۔

 

 

اپنے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا مائنس ون ہونے سے پاکستان کو کیا فائدہ ہے یہ مجھے بتا دیں ،میں مائنس ون ہونے کو تیار ہوں مگر ملک تو تباہ نہ ہو۔ پی ڈی ایم کو پتہ تھا یہ الیکشن میں پی ٹی آئی کو شکست نہیں دے سکتے،یہ پی ٹی آئی کو ایسے دکھا رہےہیں جسے یہ پرتشدد جماعت ہے۔ نادرا کے ڈیٹا سے پتا چل سکتا ہے کہ انتشار پھیلانے والےکون ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ یہ ایک پارٹی کو ختم کرنے کیلئے پورے ملک کو تباہ کر رہے ہیں،جس ملک میں قانون ختم ہو جائے وہ بنانا رپبلک بن جاتاہے۔ 9لاکھ پاکستانی ملک چھوڑکر جا رہےہیں،لوگوں کو ملک سے امید ختم ہو گئی ہے۔ ملک تباہی کی طرف جا رہا ہے ، ملک میں قانون ختم ہوگیاہے،صاف و شفاف الیکشن ہی ملک کو دلدل سے نکال سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close