سینئر صحافی حامد میر نے نگران پنجاب حکومت کا جھوٹ بے نقاب کر دیا

لاہور (پی این آئی )سینئر صحافی حامد میر نے زمان پارک کے باہر سے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار 8 مبینہ دہشتگردوں کے بارے میں حیران کن دعویٰ کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی حامدمیر نے کہا کہ ”یہ ہیں وہ 8 مبینہ دہشت گرد جنہیں زمان پارک لاہور سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا ان سب کا دعویٰ ہے وہ کوٹ لکھپت جیل میں قید تھے اور انہیں جیل سے نکال کر زمان پارک سے گرفتاری ڈالی گئی سب کے ہاتھوں پر جیل کی مہریں بھی نظر آ رہی ہیں، جھوٹ کے پاوں نہیں ہوتے اور جھوٹ آخر پکڑا جاتا ہے۔“یاد رہے کہ پولیس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ 30 سے 40 شر پسند زمان پارک میں چھپے ہوئے ہیں اور انہیں پولیس کے حوالے کرنے کیلئے چوبیس گھنٹے کا وقت دیا گیا تاہم اس دوران آٹھ افراد کی فرار کی کوشش میں گرفتاری کا دعویٰ کیا گیا ۔اس کے بعد پھر سے چھ افراد کی گرفتاری کی دعویٰ کیا گیاہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close