وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کی وطن واپسی کا اعلان کردیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے ایک مرتبہ پھر اعلان کیا ہے کہ نوازشریف جلد وطن واپس آئیں گے۔

 

 

 

 

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان مکافات عمل کا شکار ہوئے ہیں ، ہم سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتے۔ وقت نے ثابت کر دیا کہ نوازشریف کے ساتھ ظلم اور نا انصافی ہوئی۔ کرنیوالوں کو قانون کے مطابق سزا ملے گی۔ عمران خان کی بچھائی بارودی سرنگوں کو صاف کر رہے ہیں، چین کیساتھ دوبارہ معاملات کو بہتر کرنے کیلئے دن رات کام کیا۔ ملک کو آئی ایم ایف کے جال پھینکنے کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں