عمران خان کا سرنڈر کرنے کا فیصلہ؟ مشروط پیشکش کر دی

لاہور (پی این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں کیا ہونے والا ہے اس کا انہیں کوئی آئیڈیا نہیں، انہوں نے پیش کش کی کہ اگر یہ لوگ مجھے گرفتار کرنا چاہتے ہیں تو صرف وارنٹ لائیں، خود گرفتاری دے دوں گا۔۔۔۔۔ لاہور میں اپنی رہائش گاہ زمان پارک میں امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن کا مقصد پارٹی کو کمزور کرنا ہے تاکہ ہم الیکشن میں حصہ نہ لے سکیں۔۔۔۔

9؛مئی کو اپنی گرفتاری کے بعد ہونے والے گھیراؤ جلاؤ کی زمہ داری قبول کرنے سے متعلق سوال پر عمران خان نے کہا کہ بالکل نہیں، وجہ بہت سادہ ہے، جب بھی کہا کہ احتجاج ہوگا، ہمیشہ پرامن احتجاج ہوا۔۔۔۔ عمران خان نے کہا کہ ان کا سیاست میں یہ 27 واں سال ہے اور انہوں نے ہمیشہ کہا ہے کہ آئین کے اندر، ملک کے قانون کے اندر رہیں گے، احتجاج ایک جمہوری اور آئینی حق ہے۔۔۔۔ عمران خان نے کہا کہ جب انہوں نے مجھے مارنے کی کوشش کی تو جلاؤ گھیراؤ ہونا چاہیے تھا، لیکن نہیں ہوا، جس لمحے رینجرز نے انہیں اٹھایا، اس کا ردعمل ہونا تھا، مجھے اغوا کیا گیا، سپریم کورٹ نے ثابت کر دیا کہ یہ اغوا غیر قانونی تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close