رات گئے عمران خان کی طبیعت خراب، شوکت خانم ہسپتال منتقل، کتنے گھنٹے رکھا گیا؟

لاہور (پی این آئی) رات گئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا معدے میں تکلیف کے باعث شوکت خانم ہسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا۔۔۔۔۔ عمران خان کو سخت سکیورٹی کے حصار میں زمان پارک لاہور سے شوکت خانم ہسپتال لایا گیا تھا۔۔۔۔۔ پی ٹی آئی کے زمہ دار ذرائع کے مطابق عمران خان دوپہر سے معدے میں تکلیف محسوس کر رہے تھے۔۔۔۔ پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکت خانم ہسپتال میں ڈاکٹروں نے عمران خان کا 4 گھنٹے تک طبی معائنہ کیا۔۔۔۔

عمران خان معدے میں تکلیف کے باعث 4 گھنٹے ہسپتال رہے تاہم طبی معائنے کے بعد عمران خان شوکت خانم ہسپتال سے واپس اپنی رہائش گاہ زمان پارک پہنچ گئے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close