الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جنرل الیکشن کی تیاریاں شروع کر دیں

اسلام آباد(پی این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں عام انتخابات کے انعقاد کی تیاریاں شروع کر دیں ہے۔

 

 

 

 

ملک بھر میں عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کی فہرستیں مرتب کرنا شروع کر دی ہیں، اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کے نام مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یکم جون تک ڈی آر اوز، آر اوز اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کا ڈیٹا فراہم کیا جائے، الیکشن کمیشن پولنگ عملے کی نشاندہی کے بعد ٹریننگ کا آغاز کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close