سراج الحق پر خود کش حملہ، رانا ثنااللہ نے ایکشن لے لیا

اسلام آباد ( آئی این پی ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناااللہ خان کی ژوب بلوچستان میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت، کہا دہشت گرد عناصر ملک میں انتشار کے خواہاں ہیں، دہشت گردوں کو ان کے مذموم مقاصد میں ہر گز کامیاب نہ ہونے دیں گے۔وزیر داخلہ نے سیکریٹری داخلہ سے واقع کی رپورٹ طلب کر لی۔

جمعہ کو وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناااللہ خان کی ژوب بلوچستان میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ امیر جماعت اسلامی اس حملے میں محفوظ رہے، حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں ۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گرد عناصر ملک میں انتشار کے خواہاں ہیں، دہشت گردوں کو ان کے مذموم مقاصد میں ہر گز کامیاب نہ ہونے دیں گے۔وزیر داخلہ نے سیکریٹری داخلہ سے واقع کی رپورٹ طلب کر لی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close