عمران خان نے بھی مذمت کر دی

لاہور ( آئی این پی ) چئیرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیر اعظم عمران خان کی سراج الحق پر خود کش حملے کی مذمت، کہا میری دعائیں حملے میں زخمی ہونے والے جماعتِ اسلامی کے کارکنان کے ساتھ ہیں۔

جمعہ کو سماجی رابطوں کی وب سائٹ ٹوئٹر پر چئیرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیر اعظم عمران خان نے سراج الحق پر خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق اور ان کے قافلے پر خود کش حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔میری دعائیں حملے میں زخمی ہونے والے جماعتِ اسلامی کے کارکنان کے ساتھ ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close