اسلام آباد ( آئی این پی ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جتنا میں 9مئی کے سیاہ دن کے بارے سوچتا ہوں اتنا ہی میرے غم و غصے میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے کہ ہم پاکستان کے نظریے کے خود ہی دشمن بن گئے ہیں،ام کو تقسیم کرنے کے بعد عمران نیازی ریاستی اداروں کی تحقیر کی کوشش میں مگن ہوگیا۔
جمعہ کو وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ9 مئی کے شرمناک، المناک اور افسوسناک واقعات کے بعد سے میں ان کے منفی اثرات و مضمرات کے بارے سوچ رہا ہوں، جتنا میں اس سیاہ دن کے بارے سوچتا ہوں اتنا ہی میرے غم و غصے میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے کہ ہم پاکستان کے نظریے کے خود ہی دشمن بن گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ عوام کو تقسیم کرنے کے بعد عمران نیازی ریاستی اداروں کی تحقیر کی کوشش میں مگن ہوگیا۔ جب اسکی حکومت کے حصول کی تمام تر کوششیں ناکام ہو گئیں تو وہ اپنے نفرت انگیز بیانیے اور بلوائیوں کے جتھوں سے ریاست پاکستان پر حملہ آور ہو گیا۔ اسکو شاید اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ نظریہ پاکستان اس کے ناپاک اور خود غرضی سے بھرپور عزائم سے کہیں معتبر اور توانا ہے۔ انشا اللہ اسے ضرور ناکامی کا سامنا ہوگا۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں