پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود کا 9مئی کے واقعات میں ملوث عناصر سے متعلق بڑا مطالبہ آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما شفقت محمود نے 9 مئی کے واقعات کو افسوسناک قرار دیا اور ملوث عناصر کی سزا کا مطالبہ کردیا۔

 

 

شفقت محمود نے کہا کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا وہ بہت افسوسناک ہے، جلاؤ گھیراؤ میں جو بھی ملوث ہو اس کو سزا ہونی چاہیے۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ان واقعات سے متعلق آزادانہ کمیشن بننا چاہیے، ان واقعات میں ایسے لوگ تھے جو ہماری جماعت کے نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم سب نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی، عمران خان نے شروع سے ہی ان واقعات پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔شفقت محمود نے یہ بھی کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ 9 مئی کے واقعات سے سب کے دل دکھے ہیں، حقائق کو جاننے کے لیے بہت ضروری ہے کہ آزادانہ انکوائری ہو۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی کوشش ہے کہ کسی طریقے سے عمران خان کو باہر کرے، حکومت کے بیانات اور تشویش ہمیں قابل قبول نہیں۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت میں ایسی کوئی چیز پلان نہیں تھی، ان واقعات کی انکوائری کی جائے، پی ڈی ایم پر نہ چھوڑا جائے۔

 

 

 

ان کاکہنا تھا کہ تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے، پوچھنا چاہتا ہوں کیا یہ حل ہوگا کہ سب سے بڑی جماعت کے خلاف بغیر انکوائری کارروائی ہو؟شفقت محمود نے کہا کہ پی ڈی ایم کا ٹریک ریکارڈ رہا ہے یہ سپریم کورٹ کے فیصلے تک نہیں مان رہے، پوچھنا چاہتا ہوں جو ہماری پارٹی قیادت کے ساتھ ہورہا ہے کیا وہ قانون کے مطابق ہے؟انہوں نے کہا کہ ضروری ہے وہ حالات پیدا کیے جائیں کہ الیکشن کی طرف جاسکیں، ان پر جو کیسز تھے زیادہ تر ہماری حکومت آنے سے پہلے کے تھے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ تحریک انصاف پہلی جماعت تھی، جس نے نیب قوانین میں تبدیلی کی کوشش کی، ان کی انتقامی کارروائی کی نفی کی ایک ہی صورت ہے کہ آزاد انکوائری کمیشن بنے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close