پشاور(پی این آئی)خیبرپختونخوا سے تحریک انصاف کو ایک اور دھچکا لگ گیا اور سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر ہشام انعام اللہ نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق ہشام انعام اللہ گزشتہ 10 ماہ سے عمران خان کے اسٹیبلشمنٹ مخالف بیانیے پرنالاں تھے جبکہ سابق صوبائی وزیر9 مئی کے واقعات اورشہدا کے مجسموں کی بے حرمتی پربھی رنجیدہ تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہشام انعام اللہ کے پارٹی سے اختلافات بھی چل رہے تھے، وہ علی امین گنڈا پور کی حلقے میں مداخلت پر پارٹی سے شکایت بھی کرچکے تھے۔ سابق صوبائی وزیر کے خاندانی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ہشام انعام اللہ نے تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور کل پشاورمیں پریس کانفرس میں پارٹی سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں