عمران خان کو بیرون ملک بھیجنے کی پیشکش؟ تحریک انصاف کا باقاعدہ ردِعمل آگیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ عمران خان کو بیرون ملک بھیجنے کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی، پارٹی چھوڑنے والوں پر شدید دباؤ ہے ان سے کوئی گلہ نہیں۔

 

 

مسلم لیگ ن مگرمچھ کے آنسو بہا رہی ہے، زمان پارک میں کاروائی منصوبہ بندی کے تحت ہوئی، حکمرانوں کے خاندانوں میں کون ہے جس نے ملک کیلئے قربانی دی۔ ہماری چھ نسلوں نے ملک وقوم کیلئے قربانی دی۔ پی ٹی آئی نے واضح کہا کہ 9 مئی کی تحقیقات کرائیں۔عمران خان نے 27 سال پی ٹی آئی کو پرامن طریقے سے چلایا۔ پارٹی چھوڑنے والوں پر شدید دباؤ ہے ان سے کوئی گلہ نہیں۔ عمران خان کسی صورت بیرون ملک نہیں جائیں گے، عمران خان کو بیرون ملک بھیجنے کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی۔ دوسری جانب قبائلی ضلع اورکزئی سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق ممبر قومی اسمبلی ملک جواد حسین نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا باقاعدہ اعلان کردیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک جواد حسین نے کہا کہ کسی دبا ئوکے بغیر پی ٹی آئی چھوڑ رہا ہوں،ملک میں 9 مئی کے واقعات دیکھ کر انتہائی مایوسی ہوئی۔ ملک جواد نے عمران خان کا نام لئے بغیر اپنی سیاست کیلئے فوجی تنصیبات اور سرکاری املاک کو جلانے کی مذمت کی کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پی ٹی آئی کے ساتھ اپنے دور میں وفاداری کی اور عمران خان کے کہنے پر اسمبلی سے استعفیٰ دیا تھا۔ سابق ایم این اے نے کہا کہ یہ ہمارا پاکستان اور تمام ادارے ہمارے اپنے ادارے ہیں۔

 

 

جب ادارے مضبوط ہوں گے تو پاکستان مضبوط ہوگا ۔ ملک جواد حسین نے اپنے مستقبل کے بارے کہا کہ وہ علاقہ مشران اور علاقہ عوام کے ساتھ صلاح و مشورے کے بعد آئندہ لائحہ عمل طے کریں گے۔ ملک جواد حسین 2018 کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ضلع اورکزئی سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ اسی طرح صوبائی وزیر بلوچستان مبین خلجی نے بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی مذمت کرتا ہوں۔ 9 مئی کو ہونے والے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، ملکی سلامتی کے لیے پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ امید تھی پی ٹی آئی اس طرح کے واقعات نہیں کرے گی۔ان واقعات کے بعد پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔ کسی کے دباؤ میں نہیں ملکی سلامتی کے لیے استعفیٰ دے رہا ہوں۔جب کہ سابق صوبائی وزیر خیبر پختونخوا اقبال وزیر نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔اقبال وزیر پی ٹی آئی جنوبی وزیرستان کے صدر تھے۔ اقبال وزیر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 9 مئی کے دلخراش واقعے پر انتہائی افسوس اور دکھ ہوا۔میں کسی دباؤ کے بغیر پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت اور شمالی وزیرستان کی ذیلی صدارت سے دسستبردار ہوتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان دوستوں سے مشاورت کے بعد کروں گا۔سپورٹ کرنے پر تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی اور پارٹی میں شامل نہیں ہوں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close