9مئی کو آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر زاسلام آباد پر حملے کا منصوبہ بے نقاب، جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو بھی ملوث قرار دیدیا، فیصل واوڈا کے تہلکہ خیز انکشافات

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنماء اور سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی شرپسندوں نے آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز اسلام آباد پر بھی حملے کی منصوبہ بندی کی تھی، جی ایچ کیو اور فوجی تنصیبات پر حملوں کی ہدایات پی ٹی آئی کی دوسرے درجے کی قیادت جاری کررہی تھی۔

 

Image

 

 

فخر درانی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے فیصل واوڈا نے ٹیلی فون پر خصوصی انٹرویو کیا جس میں فیصل واوڈا نے بتایا کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی شرپسندوں نے جی ایچ کیو اور فوجی تنصیبات سمیت آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز اسلام آباد پر بھی حملے کی منصوبہ بندی کی تھی، حملوں کی ہدایات پی ٹی آئی کی دوسرے درجے کی قیادت جاری کررہی تھی،پی ٹی آئی کارکنان کو بھی طے شدہ منصوبہ بندی کے تحت مشغل کیا گیا تھا، سوشل میڈیا پر ان کے پروپیگنڈا کرنے کے طریقہ کو بھی سمجھنا ہوگا، کسی بھی تنازعے پر منظر تخلیق کرنے کے بعد نچلی سطح پر ہدایات جاری کی جاتی ہیں، پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے فیصلوں کو شاہ محمود قریشی یا اسد عمر کے ذریعے کارکنان تک پہنچایا جاتا ہے، پھر تخلیق کردہ منظر نامے کو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کیلئے ارسلان کو بھیج دیا جاتا ہے۔

 

 

فیصل واوڈا نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ 9 مئی کی ہنگامہ آرائی میں ایک کلیدی رہنماء بھی ملوث تھا، عمران خان کی حکومت میں شامل دو وزراء ان کی جگہ لینا چاہتے ہیں، فیصل واوڈا نے بدھ کو پریس کانفرنس میں جس اہم شخصیت کا ذکر کیا وہ لیفٹیننٹ جنرل ر فیض حمید تھے جو کہ 9مئی کے واقعات میں مبینہ طور پر ملوث بتائے گئے۔فیض حمید پر الزام سے متعلق مئوقف لینے کیلئے ان کے بھائی نجف حمید سے رابطہ ہو اتو انہوں نے کہا کہ وہ فیض حمید سے دریافت کرکے بتائیں گے لیکن پھر نجف حمید نے کال نہیں سنی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں