نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے زمان پارک کی ناکہ بندی ختم کرنے کا حکم دیدیا

لاہور (پی این آئی) پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے زمان پارک سے پولیس کی ناکہ بندی ختم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عمران خان سے مذاکرات کرنے والی ٹیم نے محسن نقوی سے ملاقات کرکے رپورٹ پیش کی۔

اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی وعدے کے مطابق زمان پارک سے تجاوزات ختم کرے ، تجاوزات کے ہٹتے ہی پولیس کی ناکہ بندی بھی ختم کردی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ زمان پارک کے رہائشی پہلے ہی بہت مشکلات کا سامنا کر چکے ہیں، اب انہیں مزید تکالیف سے بچانے کے لیے ناکہ بندی ختم کردی جائے گی لیکن تحریک انصاف کو بھی اپنے وعدوں پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close