وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور مریم نواز سمیت اہم شخصیات دہشتگردوں کے نشانے پرآگئیں ، تھریٹ الرٹ جاری

لاہور (پی این آئی) چیف آرگنائزرن لیگ مریم نواز، وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ اور دیگر اہم شخصیات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ سامنے آگیا، دہشتگرد منصوبے کی ٹی ٹی پی اندرونی عہدیدران نے تصدیق کی۔ مصدقہ اطلاعات کے تحت چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز، وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ اور دیگر اہم شخصیات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ سامنے آیا ہے۔

دہشتگرد منصوبے کی ٹی ٹی پی اندرونی عہدیدران نے تصدیق کی۔عسکری اور حساس اداروں کے سربراہوں کو بھی ہدف بنانا تھا، دہشتگرد حملوں کی منصوبہ کالعدم ٹی ٹی پی اور کالعدم جماعت الاحرار نے کی۔کالعدم جماعت الاحرار کے سرغنہ رفیع اللہ کی سربراہی میں دو خودکش حملہ آوروں پر مشتمل گروپ پنجاب میں داخل ہوگیا ۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گاڑیوں اور چیک پوسٹوں پر حملوں کا بھی منصوبہ بے نقاب ہوگیا ۔ٹی ٹی پی سرغنہ سربکف مہمند نے 9 مئی کے فسادات کو بھی سراہا تھا۔ 11مئی کو پاک فوج کے خلاف پرتشدد ردعمل پر مبارکباد بھی دی تھی اور یقین دہانی کرائی کہ پاک فوج کے خلاف کاروائیوں کیلئے شرپسندوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کالعدم دہشتگرد تنظیم نے حملوں کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ دوسری جانب نیوز ایجنسی کے مطابق لاہور پولیس نے9 مئی کے واقعات میں ملوث دہشتگردوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے گزشتہ رات زمان پارک سے فرار کی کوشش کرنے والے 6 مزید دہشت گردوں کوگرفتار کر لیا ہے،گرفتار دہشتگردوں میں سے 4 عسکری ٹاور جبکہ 2 جناح ہائوس پر حملے میں ملوث تھے۔پولیس کے دعوے کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کی تعداد 14ہو گئی ہے۔ دہشت گردوں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close