عمران خان کے گھر کی تلاشی شروع، میڈیا بھی ساتھ ہے، کوئی تلاشی نہیں ہو رہی، پنجاب حکومت نے تردید کر دی

لاہور (پی این آئی) عمران خان کی لیگل ٹیم نے پولیس کو گھرکی تلاشی کی اجازت دے دی تھی جس کے بعد کمشنر لاہور کی سربراہی میں ٹیم عمران خان کے گھر کی تلاشی لے رہی ہے۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ عمران خان اپنی رہائشگاہ میں موجود ہیں جبکہ میڈیا کے نمائندے اور وکلا بھی موجود ہیں۔۔۔کمشنر کی سربراہی میں ٹیم عمران خان سے ملاقات بھی کرے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گھر کی تلاش کے لیے سرچ وارنٹ حاصل کیے ہیں۔

عمران خان کےگھرکاسرچ وارنٹ اے ٹی سی جج عبہرگل خان نے گزشتہ روز جاری کیا تھا۔۔۔ بتایا گیا ہےکہ عمران خان کی لیگل ٹیم نے سرچ وارنٹ دیکھ کرپولیس کوگھرکی تلاشی کی اجازت دی۔۔۔پولیس نے عمران خان کےگھر کے باہر اور اندر اہلکار تعینات کردیے ہیں۔۔۔ دوسری جانب پنجاب حکومت کے وزیر اطلاعات عامر میر نے اس صورتحال کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دعویٰ بے بنیاد ہے کہ زمان پارک میں عمران خان کے گھر کی تلاشی شروع کر دی گئی ہے۔۔۔ عامر میرنے کہا کہ ابھی کمشنر کی سربراہی میں ٹیم تلاشی کے لیے قواعد و ضوابط طے کرنے گئی ہے۔۔۔ فی الحال کوئی تلاشی نہیں ہو رہی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں