اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے دعویٰ کیا ہے کہ خاص طور پر تحریک انصاف سندھ کے ارکین اسمبلی پر بدعنون سندھ حکومت کی جانب سے بے پناہ دباؤ ہے، ان کے کاروباروں کو کو بند کیا جارہا ہے، ان کے گھروں پر چاپے مارے جا رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کی کریک ڈاؤن کے باوجود مزاحمت جاری رہے گی،
اور امید ظاہر کی کہ عمران خان ایک بار پھر وزیراعظم بنیںگے جبکہ پارٹی کے حریفوں کے پاکستان سے فرار ہونے کی توقع ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں