پی ٹی آئی پر پابندی، آرمی ایکٹ اور فوجی عدالتوں کا قیام، شیخ رشید احمد نے اہم بیان جاری کر دیا

راولپنڈی (پی این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی، آرمی ایکٹ اور فوجی عدالتوں کا قیام، سیاسی انتقام کم عقلی اور ذہنی پستی ہوگی، ووٹ عمران خان کاباقی سب جمہ بازارہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں انہوںنے کہاکہ پاکستان سنگین اقتصادی بحران میں داخل ہوگیا ہے، بجٹ سے پہلے سیکریٹری خزانہ تبدیل ہوگئے، آئی ایم ایف سے چھٹی ہوگئی، زرمبادلہ کے ذخائر کم ہیں، آٹا نایاب ہو گیا ہے،

اقتصادی تباہی اورسیاسی عدم استحکام ہے۔انہوںنے کہاکہ گھروں پرچھاپہ مارنے والے ماؤں بہنوں کے سروں پرہاتھ رکھیں اور ان کی تضحیک اور تذلیل نہ کریں۔انہوںنے کہاکہ انتقام کی آگ مزید نہ پھیلای جائے میرے سٹاف بلال طارق کو گزشتہ روز 10 جھوٹے سنگین مقدمات میں جیل بھیج دیا ہے۔انہوںنے کہاکہ مائیں بہنیں بیٹیاں سب کی سانچھی ہوتی ہیں چادر اور چاردیواری کا احترام کیاجائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close