پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کو کس بڑی پارٹی نے شمولیت کی دعوت دیدی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )صوبائی وزیرمحنت سعید غنی نے پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دیدی۔نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی چھوڑنے والے بہت سارے لوگ پیپلزپارٹی میں آجائیں گے، پی ٹی آئی کے تمام ممبرز اور ووٹرز ملک دشمن نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ خود کو ملک دشمن پالیسی سے الگ کرنے والوں کے لیے پیپلزپارٹی بہترین آپشن ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close