کراچی (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جے پرکاش نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔۔۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے پرکاش 9 مئی کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے رو پڑے ۔۔۔ انہوں نے کہا کہ اس روز جن لوگوں نے بھی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا انہوں نے غلط کیا۔۔۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو شاہ محمود قریشی کراچی میں تھے ہم نے بہت ساری سرگرمیوں میں حصہ لیا۔۔۔
عمران خان کی گرفتاری کے بعد کچھ لوگوں نے ایم ایم عالم کے طیارے کو نقصان پہنچایا، کچھ لوگوں نے کیپٹن کرنل شیر خان کے مجسمے کو نقصان پہنچایا ۔۔۔ یہ سب بہت تکلیف دہ عمل تھا۔۔۔ انہوں نے کہا کہ فوج ہے تو پاکستان ہے۔۔۔ پاکستان ہے تو ہم ہیں۔۔۔ یہ حرکت جن لوگوں بھی کی ہے انہیں کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔۔۔ انہوں نے روتے ہوئے پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیااور کہا کہ میں ایسی حرکتوں کی حمایت نہیں کر سکتا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں