پاکستان ریلوے نے کراچی سے ملتان بہاالدین زکریا ایکسپریس کی بحالی کی تاریخ کا اعلان کر دیا

ملتان (پی این آئی) مسافروں کی ضرورت اور بڑھتے ہوئے عوامی دباؤ کے باعث محکمہ ریلوے نے یکم جون سے کراچی سے ملتان جانے والی بہاؤالدین زکریا ایکسپریس کو بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔۔۔۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ بہاؤالدین زکریا ایکسپریس کراچی سٹی اسٹیشن سے روزانہ شام 6 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوگی اور دوسرے دن صبح 10 بجکر 45 منٹ پر ملتان پہنچے گی۔۔۔۔۔

بتایا گیا ہے کہ بہاالدین زکریا ایکسپریس میں اے سی بزنس، اے سی اسٹینڈرڈ اور اکانومی کلاس کے سفر کی سہولت موجود ہوں گی جبکہ یہ مسافر ٹرین حیدرآباد، نواب شاہ، روہڑی، رحیم یار خان، خانپور اور بہاولپور سے ہوتی ہوئی ملتان پہنچے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں