لاہور (پی این آئی) عمران خان صبح سویرے سرپرائز دیتے ہوئے مقدمات مپں پیش ہونے کے لیے زمان پارک سے لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت پہنچ گئے ہیں۔۔۔۔۔
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے مقدمات کی سماعت آج دوبارہ شروع ہو گئی۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ گزشتہ سماعت کے موقع پر لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے عمران خان کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا تھا۔۔۔۔
انسداد دہشتگری کی عدالت نے عمران خان کی 2 مقدمات میں حاضری سے معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے آج 19 مئی تک ان کی ضمانت منظور کر لی تھی۔۔۔۔سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا تھا کہ ہم ویڈیو لنک پر حاضری لگوانے کے لیے تیار ہیں، ہم ہر دوسرے روز عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں۔۔۔۔ اس کے جواب میں عدالت نے ریمارکس میں کہا تھا کہ جب تک آپ کے پاس ضمانت ہے تب تک تو آپ گرفتار نہیں ہو سکتے، ضمانتیں دائر ہونے کے بعد عمران خان صرف 2 بار عدالت میں پیش ہوئے ہیں حالانکہ عدالت کا زمان پارک سے صرف 5 منٹ کا راستہ ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں